السلام علیکم ،
اس مقابلے کے لیے میں نے بہت ساری چیزیں بنا کے ان کی تصاویر لی ہیں۔مجھے اس مقابلے میں شرکت کرنا ہمیشہ سے بہت پسند رہا ہے۔اج میں اپ کے ساتھ اپنی بنائی گئی پینٹنگز میں سے تھری ڈی پینٹنگ کا ایک شاہکار پیش کرنا چاہتی ہوں۔
مجھے اس پینٹنگ کو مکمل کرنے میں تقریبا ایک مہینہ لگ گیا۔اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ اس کو میں نے تھری ڈی شکل دینی تھی اور جب کسی چیز کو ایسی ہی شکل میں لے کے انا ہو تو اس کے اوپر محنت کے علاوہ وقت بہت زیادہ لگتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سمندری مخلوق اور وہاں موجود اشیاء اصلی لیدانی پڑی اور ان کے لگنے سوکھنے اور چپکنے میں کافی وقت درکار تھا۔
اپ کے ساتھ میں اپنی پینٹنگ کی قدم با قدم تصاویر شیئر کروں گی۔
ایک کینوس لے کر اس کے اوپر میں نے اپنی پینٹنگ بنانے کا اغاز اس طرح سے کیا کہ اس کے اوپر سب سے پہلے سمندر کا نیلگوں رنگ پھیلایا۔
سمندر کا جھاگ اور مٹی بنانے کے لیے دو مختلف رنگوں کا انتخاب کیا۔
سفید رنگ میں تھوڑا سا سلیڈی رنگ بھی شامل کیا تاکہ جہاز اصلی محسوس ہوں۔جہاں تک میری اج کی تخلیق کا کام تھا وہ تو باسانی ہوتا چلا گیا مگر جہاں مٹی کو رنگ دینا تھا وہاں مجھے اصلی مٹی درکار تھی اس کے لیے میں نے اپنے لان میں موجود مٹی کو رنگا اور پھر اس کو اپنی کینس پہ چپکایا۔
سمندر کا جھاگ بنانے کے علاوہ اس میں قدرتی لہریں بنانے کے لیے مجھے مختلف اوزاروں کا استعمال کرنا پڑا۔
جیسا کہ میں اپ سے ذکر کر چکی ہوں کہ تھری ڈی ارٹ بنانے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے لہذا مجھے جھاگ کو بھی اصلی رنگت دینے کے لیے اس کو تھوڑا سا تھری ڈی شیپ میں لانا تھا اور اس کو ابھار دینے کے لیے ایمبوس استعمال کیے۔
سمندر کی ساحل پر موجود سیپیاں اصلی لگائیں تاکہ اس کا تھری ڈی امیج برقرار رہے۔
بالاخر میری پینٹنگ کمپلیٹ ہو گئی۔امید کرتی ہوں کہ اپ میری محنت کو قبول کریں گے اور پسند کریں گے۔
اگر میں اس خوبصورت مقابلے میں اپنی کچھ ساتھیوں کو دعوت دو تو مجھے خوشی محسوس ہو گی۔@maazmoid123,@uzma4882,@keri
Just amazing.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
جزاک اللہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit