Contest: Recipe of the Day. Week No.60,KARHEE recepie, Pakistan

in hive-180301 •  4 days ago 

السلام علیکم ،

ایک ہاؤس وائف ہونے کی حیثیت سے میری پسند کا مقابلہ یہی ہے۔جہاں میں مزیدار کھانوں کی ترکیبیں اپ کے ساتھ شیئر کر سکتی ہوں۔میں امید کرتی ہوں کہ جو سالن میں نے بنایا اپ کو وہ ضرور پسند ائے گا۔یہ بہت اسان ہے مگر دیر سے پکنے والا کھانا ہے۔کیونکہ ہمارے ملک میں ایک کہاوت مشہور ہے،

کڑھی،کریلا،مچھلی

جتنی پکائو اتنی اچھی

اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ تینوں چیزیں ایسی ہیں جن کو جتنا دیر پکایا جائے اتنا ان کا ذائقہ اچھا نکلتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں نے جو ریسپی اپ کے ساتھ شیئر کی ہے اس کو بھی کم از کم تین سے چار گھنٹے کا پکنے کا ٹائم چاہیے۔میری ریسپی کا نام ہے

کڑھی

20250426_190004.jpg

یہ ایسا کھانا ہے جس کو چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے اور روٹی اور پراٹھے کے ساتھ کھائیں تو اس کا مزہ الگ محسوس ہوتا ہے۔میں نے جب پکائی تو میرے بچوں نے ابلے ہوئے چاولوں کی فرمائش کی لہذا میں نے اپ کو چاولوں کے ساتھ اس کا ذائقہ ٹیسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

20250426_190215.jpg

اس کو پکانے کے لیے سب سے پہلے مصالحہ تیار کیا جاتا ہے۔جو کہ ایک چمچی زیرہ
ادھی چمچی میتھی دانہ
( ان چیزوں کو باریک پیس لیں)
تین چمچی نمک
دو چمچی مرچیں پسی ہوئی
دو چمچے پسی ہوئی ہلدی
لہسن پسا ہوا
دہی ایک کلو
بیسن ایک کپ

20250502_074322.jpg

سب سے پہلے ایک کپ ائل لے کے اس کے اندر تمام مصالحے فرائی کر لیں اور دہی اور بیسن کو اپس میں گرائنڈ کر کے پتلا سا شوربہ بنا لیں اور وہ بھی اس ائل میں شامل کر دیں۔یاد رہے کہ پانی زیادہ رکھنا ہے تاکہ اس کو پکنے کا موقع ملے۔اور چمچہ مستقل چلانا ہے کیونکہ اگر چمچہ نہ چلائیں تو مصالحے میں گٹھلی بن جاتی ہے۔اس کے علاوہ ابال انے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔جب ایک دفعہ سالن پکنا شروع ہو جائے تو سالن کی انچ ہلکی کر دیں اور تھوڑا سا ڈھکنا کھول کے پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

20250502_074344.jpg

اب اس مصالحے کو کم از کم تین سے چار گھنٹے کے لیے ہلکی انچ پر پکائیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ چلاتے رہیں۔جب مصالحہ پک کے گاڑھا ہو جائے تو پکوڑے تیار کریں اور وہ بھی گرم گرم مصالحے میں ڈالنا شروع کر دیں۔پکوڑوں کی ترکیب درج ذیل ہے۔

پیاز دو عدد
دو ہری مرچیں
ہرا دھنیا
باریک کٹے ہوئے الو
نمک دو چمچی
مرچیں ایک چمچی
زیرہ ایک چمچی

20250502_074503.jpg

یہ تمام اجزاء ادھا کلو بیسن میں ڈال کے تھوڑا سا پانی ڈال کے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور گرم ائل میں پکوڑے تل لیں۔جب پکوڑے اچھی طرح پک جائیں تو گرم گرم پکوڑے گرم کڑھی میں ڈال دیں۔ائل میں سے نکالتے کے ساتھ ہی پکوڑوں کو کڑھی میں ڈالنے سے پکوڑے اچھی طرح کڑی پی لیتے ہیں۔جب کڑھی پکوڑوں کے اندر جذب ہو جاتی ہے تو وہ نرم ہو جاتے ہیں اور بہت ذائقے دار محسوس ہوتے ہیں۔

20250502_074540.jpg

جب کڑھی میں پکوڑے ڈل جائیں تو سارا ائل کسی برتن میں نکال لیں اور تھوڑا سا ائل پین میں رہنے دیں۔اب بچے ہوئے ائل میں ادھی چمچی زیرہ اور چار پانچ ثابت لال مرچیں ڈال کر فرائی کر لیں۔اب یہ امیزہ تیار کڑھی میں بگھار کے طور پہ ڈال دیں۔

20250502_074616.jpg

الگ پتیلی میں چاول ابال لیں اور کڑھی کو چاولوں کے اوپر ڈال کر کھائیں۔
مزیدار کڑھی چاول تیار ہیں۔

20250502_074103.jpg

میری خواہش ہے کہ اپ ساتھی اپنے گھر میں اس ریسپی کو ٹرائی کریں اور جیسی بنے مجھے بھی بتائیں۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iP9hqaX5N35TPGSneEtLuZAnX3moi76jfTCNDfLWYCPcBBxhjQ1X61mkV6pSmsGnFEiuaxQwTYz.png

میں اس ذائقے دار مقابلے میں اپنے ایسے ساتھیوں کو دعوت دینا چاہتی ہوں جو بہت لذیذ کھانے پکایا کرتے ہیں۔@suryati,@uzma4882,@tamanna

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...